بھارت کے دورے پر موجود روس کے صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ساتھ منشیات اور منظم جرائم کے خلاف بھی جنگ ہونا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ افغانستان میں منشیات اور منظم جرائم کی صورتحال پر گہری تشویش ہے۔
نئی دلی میں روسی صدر پیوٹن نے بھارتی وزیراعظم مودی سے ملاقات میں باہمی تجارتی امور اور افغانستان میں انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
روسی صدر کا کہنا تھا کہ روس اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات فروغ پارہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان عسکری اور تکنیکی شعبوں میں بہترین تعاون جاری ہے۔
روسی صدر کے دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان کئی تجارتی اور دفاعی معاہدے متوقع ہیں۔
Comments are closed.