پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سیکریٹری جنرل نیّر بخاری نے کہا ہے کہ منشور اور کارکردگی پر انتخابات میں حصہ لیں گے۔
اپنے بیان میں نیّر بخاری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے مٹھی سے رابطہ عوام مہم شروع کردی ہے۔
سیکریٹری جنرل پی پی نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت ساحل و وسائل پر حق ملکیت دیا گیا۔ بلوچستان کے لیے آغاز حقوق بلوچستان شروع کیا گیا۔
انکا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور نواز شریف سیاسی جماعت کے سربراہ بننے کے اہل نہیں۔
ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہر جماعت سے مذاکرات ہو سکتے ہیں۔
Comments are closed.