اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) نے مندر پر حملے کے خلاف مذمتی قرارداد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی۔
ن لیگی قرار داد کے متن کے مطابق مندر کو نقصان پہنچانے کے واقعے سے ہندوؤں کی دل آزاری ہوئی ہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ مندر کی توڑ پھوڑ کے واقعے کی مذمت کی جانی چاہیے، ایسے واقعات میں اضافہ آئین و قانون اور اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں۔
ن لیگی قرارداد میں مزید کہا کہ اسلامی تعلیمات اور آئین و قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جانا چاہیے، حکومت اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرے۔
ن لیگی نے قرارداد میں مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔
قرارداد کے مطابق حکومت مندر کی تعمیر نو کرے اور اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو تحفظ فراہم کرے۔
Comments are closed.