وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اس پر اتفاق ہے کہ منحرف ارکان کا ووٹ گننے یا نہ گننے کا فیصلہ اسپیکر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کا مستقبل اس بات سے جُڑا ہے کہ عدالت ہارس ٹریڈنگ پر کارروائی کرے، امید ہے عدالتی فیصلہ تاریخی ہوگا۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ممبران کی نااہلی تاحیات ہوئی تو یہ کیس ملک میں ایک نئی سیاست کی بنیاد ہوگا، ایسا نہیں ہوسکتا کہ کسی پارٹی لیڈر کے نام پر ووٹ لے کر اسی کو خنجر گھونپ دیں۔
وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ اداروں کو متنازع بنانا مسلم لیگ ن کی پرانی روایت ہے، ایک طرف ضمیر فروش اور دوسری طرف صادق و امین کھڑا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے کہا کہ منحرف اراکین نے ضمیر فروشی کی، فضل الرحمٰن کہتے ہیں ایبسولوٹلی یس کیوں نہیں کہا۔
Comments are closed.