وفاقی وزیر فواد چوہدری کا منحرف کارکنان سے متعلق کہنا ہے کہ تحریک انصاف سے منحرف ارکان نے اپنی جماعت ہی نہیں ملک کی پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے۔
فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آرٹیکل 63 اے ریفرنس سے ہارس ٹریڈنگ، موقع پرستی، کرپشن کے ڈرامےختم ہو سکیں گے، منحرف ارکان کو سزا دینا اسی طرح اہم ہےجیسے ملک کے غداروں کو دی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیرشفقت محمود کہتے ہیں سارے چور اکھٹے ہوگئے ہیں، بولیاں لگائی جارہی ہیں، یہ لوگ اخلاقیات کو پامال کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت نےمنحرف ارکان سے متعلق صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کر دیا ہے۔
Comments are closed.