منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دستخط شدہ جواب الجواب اور بیان حلفی جمع کروانے کی ہدایت کردی۔
الیکشن کمیشن میں پنجاب اسمبلی کے منحرف 25 ارکان کے خلاف ریفرنسز پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے سوال کیا کہ کیا بیان حلفی، جواب الجواب کی دستخط شدہ کاپی جمع کروادی ہے؟
جس پر معاون وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ کچھ دیر تک عمران خان کا بیان حلفی جمع ہوجائے گا۔
الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت پیر ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کردی۔
Comments are closed.