پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے گھر کے باہر خیبر پختونخوا سے آئے ہوئے اساتذہ کے مظاہرے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ منافقت اور منافق خان کو عوام اچھی طرح پہچانتے ہيں۔
اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ جس شخص کی اپنی دہلیز پر ضرورت مند احتجاج کرر ہے ہیں، وہ صوبے کا حکمران بھی ہے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ صوبے کا حکمران ہوتے ہوئے بھی بے حسی کا مظاہرہ کرے تو اس کی کال پر بھی عوام اِسی طرح لاتعلق رہیں گے۔
Comments are closed.