امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ منافقانہ مفادات کی سیاست میں سب کے چہرے عیاں ہوگئے ہیں۔
لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے، منافقانہ مفادات کی سیاست ہورہی ہے، جس میں سب کے چہرے عیاں ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاست دان صبح لڑتے ہیں اور شام کو مفادات کے لیے شیر و شکر ہوجاتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایک طرف قانون کی پاسداری کی بات کرتے ہیں اور دوسری جانب اس کا مذاق اڑا رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سرعام الیکشن کمیشن کے قوانین کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری، کرپشن اور لاقانونیت پی ٹی آئی کے عوام کو دیے گئے تحفے ہیں۔
Comments are closed.