پیر7؍ذوالحجہ 1444ھ26؍جون 2023ء

مناسکِ حج کا آغاز آج سے ہوگا

مناسکِ حج کا آغاز آج سے ہوگا، عازمینِ حج آج نماز ظہر سے پہلے مِنیٰ پہنچیں گے۔

مِنیٰ میں عازمین کے لیے خیموں کی بستی بسا دی گئی ہے، عازمین پیر کی رات مِنیٰ میں ہی قیام کریں گے۔

منگل کو نماز فجر کی ادائیگی کے بعد عازمین حج مِنیٰ سے میدان عرفات روانہ ہوں گے، حج کا رکن اعظم ’’وقوف عرفہ‘‘ منگل کو ادا کیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ اس سال دنیا بھر سے 16 لاکھ سے زائد عازمین فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس پہنچے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.