اسلام آباد میں حکومت اور اپوزیشن کے عوامی طاقت کے مظاہروں سے آئینی بحران کے خدشات پر سپریم کورٹ بار نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ ایسا حکم دے کہ ملک میں بحران پیدا نہ ہو، عمران خان جلسہ کرنا چاہتے ہیں تو تحریک عدم اعتماد کے دن نہ کریں، سیاسی جماعتوں سے مطالبہ ہے لوگوں کو اس طرح جمع نہ کریں۔
احسن بھون نے کہا کہ پارلیمنٹ کے نمائندوں کو اسمبلی میں جانے سے نہیں روکا جاسکتا۔
صدر سپریم کورٹ بار کی جانب سے اسپیکرقومی اسمبلی کو بھی خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں قومی اسمبلی میں کچھ صحافیوں کو بطور مبصر بیٹھنے کی اجازت کی درخواست کی جائے گی۔
Comments are closed.