لاہور کی بینکنگ جرائم عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی رہنما مبشر احمد اور طارق شفیع کی عبوری ضمانتیں 2 نومبر تک منظور کر لیں۔
بینکنگ جرائم کورٹ کے جج اسلم گوندل نے مبشر احمد اور طارق شفیع کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کی گرفتاری سے روکتے ہوئے آئندہ تاریخ پر ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کر لی۔
عدالت نے دونوں ملزمان کی 10، 10 لاکھ کے ضمانتی مچلکے کے عوض ضمانت منظور کی۔
ملزمان کے وکیل کا موقف تھا کہ اس کیس میں شریک ملزم حامد زمان کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور ہو چکی ہے، ممنوعہ فنڈنگ کیس کا تمام ریکارڈ ایف آئی اے کے پاس ہے۔
ملزمان کا موقف تھا کہ وہ شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں مگر گرفتاری کا خدشہ ہے، عبوری ضمانت منظور کی جائے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے مقدمہ میں تفتیش سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔
Comments are closed.