پلڈاٹ کے صدر احمد بلال محبوب نے کہا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فیصلہ اتنا ہی برا ہے جتنا ہو سکتا تھا۔
میڈیا سے گفتگو میں احمد بلال محبوب نے کہا کہ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے میں تصدیق ہوگئی کہ پی ٹی آئی نےممنوعہ فنڈنگ لی۔
انہوں نے کہا کہ فیصلے میں تصدیق ہوئی کہ غیر ملکی فنڈنگ ممنوعہ فنڈنگ میں شامل تھی اور اکاؤٹنس اسٹیٹمنٹ پر پارٹی چیئرمین کا بیان حلفی جھوٹا ہے۔
پلڈاٹ صدر نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کے فیصلے سے اگلے مرحلے کی بنیاد بن گئی ہے۔
Comments are closed.