بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کا آج اسپیشل جج کی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ

ممنوعہ فنڈنگ پر ایف آئی اے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے آج اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

عمران خان ممنوعہ فنڈنگ کیس میں درخواستِ ضمانت دائر کرنے کے لیے اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہوں گے۔

عمران خان کے وکلاء نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست تیار کر لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج ایف آئی اے کیس میں آدھے گھنٹے میں طلب کر لیا۔

درخواست میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے کو میری گرفتاری سے روکا جائے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی کل تک حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.