ہفتہ 4؍شعبان المعظم 1444ھ25؍فروری 2023ء

ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم

اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

بینکنگ کورٹ میں عمران خان اور دیگر کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین کی عدالت میں پیش ہوئے۔

تفتیشی افسر کو لکھے گئے خط میں استدعا کی گئی کہ عمران خان خط کے ذریعے اپنا بیان کیس کے متعلق داخل کروانا چاہتے ہیں، بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین کل سماعت کریں گی۔

وکیل نعیم پنجوتھہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ عمران خان 28 فروری کو بینکنگ کورٹ میں پیش ہوں۔

عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی بینکنگ کورٹ جمع کرا دی گئی۔

بینکنگ کورٹ نے کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.