فیصل آباد:نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ واقعہ پر بڑا دکھی ہوا ہوں،کوئی بھی معاشرہ عدل اور انصاف سے ہی قائم رہ سکتا ہے،مملکت کے دشمنوں کا پہلا وار انصاف کے سسٹم پر ہوتا ہے ،گھر معاشرے اور مملکت کے دشمن کا پہلا وار نظام انصاف پر ہوتا ہے ۔
سانحہ جڑانوالہ میں مسیح برداری سے اظہار یکجہتی کے موقع پر انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ جڑانوالہ ایک بیماری کی نشاندہی کر رہا ہے،اتنہا پسندی کا کسی مذہب ،زبان یا علاقے سے کوئی تعلق نہیں ،سانحہ جڑانوالہ سماج میں موجود اس مرض کی نشاندہی کر رہا ہے جس کا کسی زبان یا علاقے سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر شہری کا تحفظ یقینی بنا نا حکومت کی ذمہ داری ہے ، عیسائی برداری کا تحفظ امت محمدی پر فرض ہے،ریاست کو مظلوم کے ساتھ پائیں گے ظالم کے ساتھ نہیں پائیں گے، ہم میجورٹی پر ہیں لیکن میجورٹی ازم پر یقین نہیں رکھتے ، یقین دلاتا ہوں کہ ہمارا رویہ الفاظ سے زیادہ عمل پر ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ کون ہوگا جو مشنری اور ایجوکیشن کی خدمات کا اعتراف نہیں کرے گا ،میری ابتدائی تعلیم سینٹ فرانسس اسکول میں ہوئی کون کم عقل ہوگا جو مسیح برداری کی تعلیم میں کردار کو فراموش کرے گا ۔؟
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بنانے میں مسیح برداری کا اہم کردار ہے، یہ دشمن کوئی اور ہے اور اس کا ہدف کوئی اور ہے ،دشمن کان کھول کر سن لے اس کے ارادے کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے،ہم ان تمام چیزوں کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خوشی ہوئی کہ آنے والے چیف جسٹس یہاں آئے ،ہم اپنے لوگوں کی حفاظت اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے ،یہ انسانی رویہ ہے جو شیطان کی طرح روپ دھارتا ہے ۔
Comments are closed.