الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وضاحت کی ہے کہ ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ کا سوشل میڈیا فورم پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں ترجمان ای سی پی نے کہا کہ ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ کا جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنا کر بیانات پھیلائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب نے کسی قسم کا کوئی بیان جاری نہیں کیا، بابر حسن بھروانہ سے منسوب بیانات کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔
ترجمان ای سی پی نے مزید کہا کہ ممبر پنجاب کا کسی سوشل میڈیا فورم پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے، جس سے بیانات پھیلائے جارہے ہیں وہ جعلی اکاؤنٹ ہے۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ توشہ خانہ کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران کا متفقہ فیصلہ ہے۔
Comments are closed.