بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے کہا ہے کہ ممبر ممالک کے اعتراضات پر میچز کی تاریخوں میں ردوبدل کیا جائے گا۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں میچز کی تاریخوں میں تبدیلی سے متعلق بی سی سی آئی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سیکریٹری بھارتی کرکٹ بورڈ بے شاہ نے کہا کہ دو تین ممبر ممالک کو ورلڈکپ شیڈول پر تحفظات ہیں، ورلڈکپ شیڈول میں ردوبدل کیا جائے گا، وینیوز تبدیل نہیں ہوں گے۔
سیکریٹری بی سی سی آئی جے شاہ کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کا نیا شیڈول دو سے تین دن میں جاری کریں گے۔
ادھر بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے وینیو یا تاریخ کی تبدیلی کا فیصلہ نہ ہوسکا۔
Comments are closed.