جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ممبئی میں تین بڑے بینکوں کو دھمکی آمیز ای میل، 11 مقامات پر بم کی اطلاع

بھارت کے شہر ممبئی میں تین بڑے بینکوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہیں، ای میل میں شہر کے 11 مقامات پر بم نصب کرنے کا بھی بتایا۔

دھمکی دینے والے نے ای میل میں قومی مالی معاملات میں گھپلے بازی پر بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتھارامن سے مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق مذکورہ بالا ای میل ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر کو ان کی ای میل آئی ڈی سے تقریباً صبح 10بجکر 50 منٹ سے دوپہر ایک بجکر 30 منٹ کے دوران بھیجی گئیں۔

سفارتی عملے کے ارکان محفوظ ہیں۔ تحقیقات کےلیے بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں، اسرائیلی وزارت خارجہ

آر بی آئی کے علاوہ ایچ ڈی ایف سی ہاؤس چرچ گیٹ اور آئی سی آئی سی آئی بینک ٹاور بیندرا کورلا کمپلیکس کو موصول ہوئی تھی۔

ای میل میں تحریر تھا کہ ہم نے 11 بم ممبئی آر بی آئی کے ساتھ نجی شعبے کے بینکوں میں مختلف جگہوں پر نصب کیے ہیں، ان بینکوں نے بھارتی تاریخ کی سب بڑی جعل سازی کی ہے۔

ای میل کے مطابق اس جعل سازی میں ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانتا داس، وزیر خزانہ نرملا سیتا رامن، اعلیٰ ترین بینک افسران اور کچھ معروف بھارتی وزرا ملوث ہیں، ہمارے پاس اس کے کافی ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ یہ اطلاع افواہ پر مبنی تھی تاہم پولیس نے اس حوالے سے کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مرکزی بینک کے گارڈز کی مدعیت میں نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ بم کی دھمکی موصول ہونے کے بعد سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

بھارتی پولیس نے تلاشی کے بعد تمام 11 مقامات کو کلیئر قرار دے دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.