بھارت کے شہر ممبئی میں ایک ایئر ہوسٹس فلیٹ میں مردہ پائی گئی، بھارتی میڈیا کے مطابق تیز دھار آلے سے ایئر ہوسٹس کا گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔
ہلاک ایئر ہوسٹس چھتیس گڑھ کی رہائشی تھی، رواں سال اپریل میں ممبئی آئی تھی۔
مقتولہ فلیٹ میں اپنی بہن اور بوائے فرینڈ کے ساتھ رہتی تھی، اس کے ساتھ رہنے والے دونوں افراد 8 روز قبل گاؤں جاچکے تھے۔
پولیس نے قتل کے شبہے میں سوسائٹی کے ملازم کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.