پیر21؍ربیع الثانی 1445ھ6؍نومبر2023ء

مل کر کراچی کی ترقی کے لیے کام کریں، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اپنی جیت پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے نام کردی اور کہا کہ آج بھی اپنے مؤقف پر قائم ہوں کہ مل کر کراچی کی ترقی کے لیے کام کریں۔

مرتضیٰ وہاب نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ میثاق کراچی پر مل کر تمام جماعتیں ساتھ دیں۔

اس سے قبل کارکنان سے خطاب میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ مخالف سیاسی جماعتوں کی کوششوں کے باوجود میں سرخرو ہوا۔

مرتضیٰ وہاب  نے کہا کہ آج وہ نعرہ سچ ہوگیا، تم کتنے بھٹو مارو گے ہر گھر سے بھٹو نکلے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ تو صرف ٹریلر تھا، اصل میں تو عام اِنتخابات میں بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنوانا ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ اس جوش کو ایسے ہی زندہ رکھنا ہے جب تک بلاول بھٹو وزیراعظم نہیں بنتے۔

واضح رہے کہ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے ضمنی بلدیاتی انتخاب میں چیئرمین کی تینوں نشستیں اپنے نام کیں، ضلع جنوبی صدر یوسی 13سے پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب نے 3949 جبکہ کیماڑی ماڑی پور یوسی 3 سے پیپلز پارٹی کے ہی سیف اللّٰہ نے 5466 ووٹ لے کر جیت کا جشن منایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.