ضلع ملیر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس آپریشنز اور ایس پی انویسٹی گیشن سمیت 4 پولیس افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع ملیر کے ایس ایس پی عرفان علی بہادر اور ایس پی انویسٹی گیشن محمد عارب مہر کا تبادلہ سینٹرل پولیس آفس کر دیا گیا ہے۔
ضلع ملیر کے ایس ایس پی کے عہدے کا چارج عارضی طور پر ضلع شرقی کے ایس ایس پی زبیر نذیر احمد شیخ کے حوالے کیا گیا ہے۔
پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 18 کے پولیس افسر ابریز علی عباسی کو ایس پی انویسٹی گیشن ملیر تعینات کیا گیا ہے۔
Comments are closed.