مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے ملیر کورٹ میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں نہال ہاشمی نے علی زیدی کی خیریت دریافت کی۔
واضح رہے کہ علی زیدی کو فراڈ اور دھمکیاں دینے کے درج مقدمے میں ملیر کورٹ میں پیش کیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
علی زیدی کو ضابطہ فوجداری کی سیکشن 63 کے تحت ڈسچارج کرنے کی درخواست پر بھی فیصلہ محفوظ کیا گیا۔
خیال رہے کہ علی زیدی کے خلاف کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری تھانے میں فراڈ اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہے۔
Comments are closed.