صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ کی جانب سے ملیر کورٹ کے مال خانے سے 41 کیس پراپرٹیز غائب کرنے کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر دو پولیس اہلکاروں کو 5،5 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ میں ملیر کورٹ کے مال خانے سے 41 کیس پراپرٹیز غائب کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
دورانِ سماعت عدالت میں جرم ثابت ہونے پر دو پولیس اہلکاروں کو 5،5 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
ملزم پولیس اہلکاروں میں اے ایس آئی عبداللّٰہ اور کانسٹیبل عابد شامل ہے۔
عدالت کی جانب سےملزمان پر 80،80 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
ملزمان کے خلاف سیشن جج ملیر کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Comments are closed.