کراچی کی ملیر پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ہائی ویز پر ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔
سینیئر سپریٹنڈنٹ پولیس ملیر عرفان علی بہادر کے مطابق ہائی ویز پر ڈکیتیوں میں ملوث کرولا گینگ کے 4 ملزمان انٹیلیجنس بیسٹ کارروائی کے دوران گرفتار کئے گئے ہیں۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزمان ہائی وے پر قائم پیٹرول پمپ، ٹک شاپ پر ڈکیتی کی 20 وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے 4 پستول اور وارداتوں میں اسعمال کار برآمد کی گئی ہے۔
گرفتار ملزم شاہ نواز عرف شانو، رفیق عرف رد، کیشور عرف صدام اور کرم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔
عرفان بہادر کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں سندھ بھر میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔
Comments are closed.