ملیر ندی میں پانی کی آمد میں کمی کی وجہ سے سطح آب نیچے آ گئی ہے جس کے بعد کاز وے اور کورنگی روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بلوچ کالونی سے کورنگی انڈسٹریل ایریا جانے اور کورنگی انڈسٹریل ایریا سے بلوچ کالونی آنے کے لئے کازوے کو استعمال کیا جا سکتا ہے جہاں دو طرفہ ٹریفک کی آمد و رفت جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق اسی طرح قیوم آباد سے کورنگی بھٹائی کالونی اور کورنگی سے قیوم آباد کے لیے ملیر ندی کے مرکزی روڈ کو بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق کسی بھی ممکنہ صورتحال، مدد یا رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس کے اہلکار موقع پر موجود ہیں۔
Comments are closed.