پیر4؍ربیع الثانی 1444ھ31؍اکتوبر 2022ء

ملیر میں ماموں کا 10 سالہ بچی پر تشدد، مبینہ زیادتی کا بھی الزام

کراچی کے علاقے ملیر شاہ لطیف ٹاؤن میں 10سالہ بچی ماموں اور مامی کے تشدد سے زخمی ہوگئی، بچی کے دوسرے ماموں نے بھائی پر بچی کے ساتھ زیادتی میں ملوث ہونے کا بھی الزام لگایا ہے۔

بچی کی والدہ نے بتایا کہ اس کے شوہر کا انتقال ہوگیا ہے، اس کی 10 سالہ بیٹی کبریٰ اپنے ماموں کے ساتھ رہتی ہے، میرے منع کرنے پر بھی میرا بھائی بیٹی کو زبردستی اپنے ساتھ لے گیا تھا۔

بچی سے ملنے گئی تو اس کے جسم اور ہاتھوں پر تشدد کے نشان تھے، میرا بھائی اور اس کی بیوی نشے کے عادی ہیں۔

بچی نے بتایا کہ ماموں اور مامی نے اس کے ہاتھ اور انگلی چھری سے کاٹے ہیں، جسم کے مختلف حصوں پر بھی تیز دھار آلے کے زخم کے نشان ہیں۔

بچی کے دوسرے ماموں عبدالرزاق نے الزام لگایا کہ مجھے شک ہے کہ بچی کے ساتھ زیادتی بھی ہوئی جس میں میرا بھائی سلمان اور اس کی بیوی ملوث ہے، کیونکہ بچی سلمان کے ساتھ رہتی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو میڈیکل کیلئے بھیج رہے ہیں۔ واقعے کا مقدمہ اہلخانہ کے بیانات لینے کے بعد درج کیا جائے گا، ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.