پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ریاض فتیانہ کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کے دوران ملیر میں اتنا خوف پھیلایا کہ لوگ ووٹ ڈالنے سے ڈر رہے تھے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ریاض فتیانہ نے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں ملیر میں صاف شفاف الیکشن نہیں ہوئے۔
ریاض فتیانہ نے کہا کہ پشاور میں ہمارے ورکروں پر اے این پی نے حملہ کیا، ہم جیت رہے تھے، پُرامن تھے، لڑتا وہ ہے جو ہار رہا ہو۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملک شدید معاشی بحران کا شکار ہے، ملک میں فی الفور عام انتخابات کروائے جائیں، سیاسی بحران ختم ہوگا تو معاشی بحران ختم ہوگا۔
Comments are closed.