کراچی میں ملیر کی مویشی منڈی میں بیمار جانوروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، کئی جانوروں کی جلد پر بڑی گِلٹیاں نظر آئیں۔ بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ یہ بیماری دس میں سے ایک جانور میں آتی رہتی ہے۔
اس معاملے پر بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لائیو اسٹاک سندھ ڈاکٹر نذیر کلہوڑو کا کہنا ہے کہ فی الحال جانوروں میں لمپی بیماری کے نئے کیسز کی اطلاع نہیں ہے، معاملے پر ٹیم بھجوا کر چیک کروائیں گے، پچھلے ماہ لمپی اسکن کے 17 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔
نذیر کلہوڑو نے کہا کہ مویشی منڈی میں بیماری چیک کرنا میونسپل اداروں کی ذمہ داری ہے، پچھلے سال لمپی اسکن کی ویکسین لگائی گئی تھی۔
Comments are closed.