بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملیر لنک روڈ پر کار برساتی ریلے میں بہنے کا واقعہ، دو لاشیں برآمد

ملیر میمن گوٹھ میں لنک روڈ سے کار سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے لاپتا 7 افراد میں سے دو بچوں کی لاشیں مل گئی ہیں۔

 ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق فاؤنڈیشن کے رضاکار پولیس اور مقامی انتظامیہ کی مدد سے گزشتہ روز سے ہی ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ملیر ندی میں ڈوبنے والی فیملی میں شامل شخص کے بھانجے محمد دانش نے بتایا ہے کہ ماموں نے ڈرائیور کو لنک روڈ استعمال کرنے سے منع کیا تھا۔

ترجمان ایدھی کے مطابق ملیر ندی میں جاری آپریشن کے دوران 7 سالہ بچی آمنہ کی لاش بھی نکالی ہے۔ ایک بچے کی لاش اس سے پہلے ہی نکالی جاچکی ہے۔

 ایس ایس پی ملیر عرفان علی بہادر کے مطابق کار ڈرائیور، بچوں کے والد، والدہ اور مزید 2 بچوں کی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.