بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک کے مختلف علاقوں میں آج آندھی اور بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج آندھی اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب، بالائی کے پی اور گلگت بلتستان میں آندھی اور بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطاق شہر قائد میں آئندہ دو روز جنوب مغرب سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں تیز بارش کے بعد پہاڑی ندی نالے بھر گئے ہیں، نشیبی علاقے زیر آب آنے سے رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.