پیر21؍ذوالحجہ 1444ھ10؍جولائی 2023ء

ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیش گوئی

بالائی سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان کے بعض علاقوں، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

گزشتہ روز تھرپارکر میں تیز بارش ہوئی، اسلام کوٹ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.