ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش کشمیر میں چھتر کلاس کے مقام پر 55 ملی میٹر ہوئی۔
ساہیوال میں 49 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ لاہور میں گلشن راوی میں 42 اور لکشمی چوک میں33 ملی میٹر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ کے مقام پر 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
کراچی میں نارتھ کراچی میں 42 ملی میٹر اور سرجانی میں31 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالاکوٹ اور قلات میں 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
Comments are closed.