پیر10؍شوال المکرم 1444ھ یکم مئی 2023ء

ملک کے محنت کش پیپلز پارٹی کا قابلِ فخر اثاثہ ہیں، شرجیل میمن

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ملک کےمحنت کش پیپلز پارٹی کا قابلِ فخراثاثہ ہیں۔

 محنتوں کشوں کے عالمی دن پر جاری کیے گئے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ محنت کشوں کی بہتری کے لیے جو پالیسیاں بنیں اس کا سہرا پیپلز پارٹی کے سر ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کی پہلی مزدور پالیسی دے کر محنت کشوں کو تحفظ فراہم کیا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا دن آج منایا جا رہا ہے، غربت، بیروزگاری، مہنگائی اور کم اجرت آج کے دور میں مزدوروں کے بڑے مسائل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت سندھ حکومت نے اہم قانون سازی کی ہے، زراعت کے شعبے میں کام کرنے والی خواتین کو تحفظ فراہم کیا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے محنت کشوں کے لیے بےنظیر بھٹو مزدور کارڈ کا اجرا کیا، سندھ حکومت نے گھریلو ملازمین کے تحفظ کے لیے قانون سازی کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.