cupid canada some say i am sweety hot young thai girls www.yahoo philippines.com bonjour indonesia best dating site for married uk mature filipina cam

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک کے جنوبی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے جنوبی حصے میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 27 ستمبر کی رات سے مون سون ہوائیں شدت سے سندھ میں داخل ہوسکتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مون سون ہوائیں 2 اکتوبر تک وقفے وقفے سے بارش کا باعث بنیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق میرپورخاص، تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ، بدین اور حیدرآباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق 28 سے 30 ستمبر کے دوران سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تیز بارش کے باعث کراچی، ٹھٹھہ، بدین اور حیدرآباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک جنوبی حصے میں مزید بارشوں سے قلات، خضدار اور لسبیلہ کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں آئندہ چند روز میں مون سون بارشوں میں کمی کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.