محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 4 سے 5 روز میں ملک کے اکثر علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
ادھر سندھ اور مشرقی بلوچستان کا درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
گرمی کی لہر کے بعد بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے متعلقہ اتھارٹیز اور محکموں کو احتیاطی تدابیر کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق شہری بلاضرورت سورج کی روشنی میں جانے سے گریز کریں۔
Comments are closed.