بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک کے بڑے شہر کورونا کے نشانے پر

کراچی کے بعد لاہور، اسلام آباد اور حیدرآباد بھی کورونا وبا کے نشانے پر آگئے، چاروں شہروں میں مثبت کیسوں کی شرح دس فیصد سے اوپر چلی گئی۔

رپورٹس کے مطابق کراچی میں کورونا گھر گھر پھیل گیا ہے، شہر میں شرح تیس فیصد سے اوپر ہوچکی ہے۔

لاہور میں کورونا کی شرح تیرہ فیصد، اسلام آباد میں گیارہ اور حیدرآباد میں ساڑھے دس فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر رضا شاہ نے کہا کہ دوا کو پاکستان اور چین کے ماہرین نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے، دوا کا کلینکل ٹرائل بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔

این سی او سی نے دس فیصد یا اس سے اوپر شرح والے علاقوں میں نئی ایس او پیز لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ کورونا کیسز کی شرح کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.