ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے، میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی 12، استور منفی9، گوپس منفی 8، زیارت منفی 7، کالام منفی 6، اسکردو منفی 5 اور کوئٹہ میں منفی 4 رہا۔
پارا چنار منفی 3، پشاور 5 اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور رات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔
Comments are closed.