ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ رکنے کے بعد زندگی معمول پرآنا شروع ہوگئی ہے پر کئی علاقوں میں اب بھی رابطہ سڑکیں بند ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے۔
گلگت بلتستان کے ضلع استور، غذر میں کئی روز سے جاری برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے جس کے بعد معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہورہی ہے۔
دیامر میں برفباری کے بعد جاری سردی میں مزید اضافہ ہوا ہے، سوات کے بالائی علاقوں میں بھی برفباری کا سلسلہ رک گیا ہے تاہم اب بھی بڑی تعداد میں سیاح ان علاقوں کا رخ کر رہے ہیں۔
چمن سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں برفباری کے بعد شمالی علاقوں میں سیب اور خوبانی کے باغات برف سے ڈھک گئے ہیں، زراعت سے جڑے ماہرین نے خشک سالی کے شکار ان علاقوں میں رواں سال اچھی فصل کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ادھر آزاد کشمیر سمیت تمام علاقوں میں برفباری کے باعث موسم شدید سرد ہوگیا ہے۔
Comments are closed.