ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
پارا چنار میں برف باری کے حسین مناظر ہیں۔ ہر طرف برف ہی برف جبکہ ٹھنڈ بڑھ گئی۔ وادی زیارت اور گردونواح میں بھی برفباری ہوئی ہے۔
اسکردو میں ضلع کھرمنگ، شگر اور گانچھے میں برفباری کے بعد راستے بند ہوگئے جبکہ معمول کی پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں۔
قلات، چمن اور گرد و نواح میں گرج چمک کیساتھ موسلادھاربارش ہوئی ہے۔
کم سے کم درجہ حرارت گوپس میں منفی8، کالام منفی7، اسکردو منفی6، ہنزہ منفی5، پارا چنار منفی4، گلگت منفی3، چترال منفی1، مری1، اسلام آباد 3، لاہور7 اور لیہہ میں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد 3، لاہور 7، کراچی میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں کل سے بارش کا امکان ہے۔
Comments are closed.