پی ڈی ایم اے نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی، تاہم جنوبی پنجاب میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بحیرۂ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، جن کے زیرِ اثر لاہور، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، گوجرانوالا، گجرات، شیخو پورہ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین، جھنگ اور فیصل آباد سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے، اس دوران مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل رکھی ہوئی ہیں۔
Comments are closed.