بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک کی بربادی کے قصور وار صرف عمران خان ہیں، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک کی بربادی کے قصور وار صرف اور صرف عمران خان ہیں۔

ترجمان نون لیگ مریم اورنگزیب نے وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چوروں کو این آر او دے کر تباہی کا الزام دوسروں پر مت ڈالیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے اے ٹی ایمز اور مافیا کی جیبیں نہ بھرتے تو عوام کو سستا آٹا ملتا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ‏پاکستان کی معاشی مشکلات زرداری، نواز شریف کے دس سالوں کا تحفہ ہیں ،ہمیں اس سال12 ارب ڈالر قرض اور سود واپس کرنا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ عمران صاحب کی لوٹ مار کے اثرات آئندہ 10 سال تک قوم کو برداشت کرنے پڑیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ‏پاکستان کی معاشی مشکلات زرداری اور نواز شریف کے 10 سال کا تحفہ ہیں، ہمیں اس سال 12 ارب ڈالر قرض اور سود واپس کرنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.