استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک کو 9 مئی اور 28 مئی کی تاریخوں میں الجھایا جارہا ہے۔
نواز شریف کی آمد پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ اپنے آپ کو عدالت کے سامنے پیش کرنے سے ہی ’سب ٹھیک ہونے‘ کا آغاز ہوگا۔
دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی نے عون چودھری کی نوازشریف سے ایئرپورٹ پر ملاقات سے بھی لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے عون چودھری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Comments are closed.