جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ملک کو ٹرک ڈرائیورز اور اساتذہ نہیں بلکہ حکمرانوں نے لوٹا ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کو امن اور مضبوط معیشت کی ضرورت ہے۔ 

ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 15 سال تک پیپلز پارٹی سندھ میں برسر اقتدار رہی۔ 9 سال پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا میں حکومت رہی۔ 

سراج الحق نے کہا کہ آج ہر پاکستانی آئی ایم ایف کا پونے 3 لاکھ روپے کا مقروض ہے۔ ملک کو ٹرک ڈرائیورز اور اساتذہ نہیں بلکہ حکمرانوں نے لوٹا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے عوام کو غربت اور خوف کا تحفہ دیا۔ پاکستان کی تباہی کی ذمہ دار تینوں سیاسی جماعتیں ہیں۔ 

دریں اثنا سابق رہنما پی ٹی آئی خیبر پختونوا جاوید قریشی نے جماعت اسلامی میں شمولت اختیار کرلی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.