جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

ملک کو تاحال بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ملک کو تاحال بہت سے چیلنجز درپیش ہیں۔

فیصل آباد میں اجتماع سے خطاب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کر کے ایک ایسی جماعت کو مسلط کیا گیا، جس نے ملک کو بحران میں دھکیلا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف معاہدہ توڑنے کا خمیازہ ملک نے بھگتا، ملک کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے مخالفین کو گالیاں دیں انہیں چور ڈاکو کہا اور ملک میں منفی سیاست کی بنیاد رکھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتا تھا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، خودکشی کرولوں گا لیکن جانا پڑا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ فیصل آباد میں اس فتنے کے دور میں ترقی نہیں ہوئی، یہ فتنہ اس قوم کو کسی حادثے سے دوچار کرنا چاہتا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.