پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ملک کو بحران سے صرف عمران خان نکال سکتا ہے۔
بونیر میں پی ٹی آئی جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ لوگ سمجھتے تھے عمران خان کو اقتدار سے ہٹایا تو وہ کمزور ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو موجودہ صورتحال سے عمران خان کے سوا کوئی نہیں نکال سکتا، عوام باہر نہیں نکلیں گے تو کرپٹ ٹولہ ملک پر مسلط رہے گا۔
جلسے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور دیگر پارٹی قائدین نے بھی خطاب کیا۔
پولیس نے جلسہ گاہ کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے اس حوالے سے 1200 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔
Comments are closed.