لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے ہمیں کردار ادا کرنا ہوگا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ لوگوں کو انصاف نہیں مل رہا، امیر اور غریب کے لیے الگ الگ قوانین ہیں، وزیراعظم عدالت میں پیش ہونے کے بجائے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ انگریزوں سے بغاوت کر کے ہمارے بزرگوں نے پاکستان کے لیے جدوجہد کی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں خاموش تماشائی کا کردار اب ختم کرنا ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی کو اقتدار ملا تو عدالتی نظام بدلیں گے، عدالتوں میں انصاف نہیں اور ججز ریٹائر ہونے کے بعد سچ کہتے ہیں، 74 سال بعد بھی ہمیں حقیقی اسلامی پاکستان دیکھنا نصیب نہیں ہوا، ہم اس ملک میں قرآن کا نظام چاہتے ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ ملک میں لگی آگ کو بجھانے کی ضرورت ہے، رونے سے مسئلے حل نہیں ہوتے، پاکستان ہم سب کا گھر ہے اور پاکستان میں خوشحالی کا مطلب ہمارے گھر میں خوشحالی ہے۔
Comments are closed.