ہفتہ 12؍ذوالحجہ 1444ھ یکم؍جولائی 2023ء

ملک کا نیا وزیر اعظم بلاول بھٹو ہوگا، بختاور بھٹو

سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی، وفاقی وزیر برائے امورِ خارجہ بلاول زرداری کی بڑی بہن بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کا نیا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا۔

محترمہ بینظیر بھٹو کی بڑی بیٹی، بختاور بھٹو زرداری نے شوہر محمود چوہدری کے ہمراہ ہالہ کا دورہ کیا۔

اس دوران بختاور بھٹو زرداری اور شوہر محمود چوہدری نے ہالہ میں ایم پی اے مخدوم رفیق الزمان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران بختاور بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملک کا نیا وزیر اعظم چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو ہوگا، پیپلزپارٹی ایک بار پھر جیتے گی۔

جس پر مخدوم رفیق الزمان نے ہمیشہ ساتھ دینے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ مخدوم خاندان پہلے کی طرح ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.