بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں یومیہ ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ

ملک میں انسداد کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 لاکھ 67 ہزار 967 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے، جو اب تک کی یومیہ ویکسین لگانے کا ایک ریکارڈ ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اب تک انسداد کورونا ویکسین کی 19 کروڑ ایک ہزار 984 خوراکیں لگائی جا چکی ہیں، ملک بھر میں ویکسین کی اہل 8 کروڑ 79 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں ویکسین بوسٹر لگانے کا عمل بھی جاری ہے، اب تک 31 لاکھ 85 ہزار 748 افراد کو بوسٹر ڈوز لگائی جاچکی ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار مسلسل جاری ہیں، تاہم اس کے کیسز میں اب کمی آنے لگی ہے

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار مسلسل جاری ہیں، تاہم اس کے کیسز میں اب کمی آنے لگی ہے۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 2 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 50 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار مسلسل جاری ہیں، تاہم اس کے کیسز میں اب کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 2 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 50 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 253 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید 5 ہزار 109 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.