بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں گندم سرپلس مقدار میں موجود ہے، فخر امام

وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ ملک میں گندم سرپلس مقدار میں موجود ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر سید فخر امام کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) پاسکو عمران ناصر کی وفاقی وزیر کو گندم کے موجودہ اسٹاک اور ایلوکیشن پر بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں گندم سرپلس مقدار میں موجود ہے، پاسکو کے پاس سال کے اختتام پر بھی تقریباً 10 لاکھ ٹن گندم کے ذخائر موجود ہیں۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وی وی آئی پی ایئر کرافٹ کےلیے 33 کروڑ کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دیدی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی صوبے کی اضافی ضرورت کو بھی پورا کرنے کے لیے گندم موجود ہے۔

فخر امام نے مزید کہا کہ افغانستان میں قحط کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، اس لیے کابل کو 50 ہزار ٹن گندم عطیہ کررہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیربرائے امور خزانہ شوکت ترین سے آئی ایف سی کے سینئر نائب صدر نے ملاقات کی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں افغانستان کی عوام کے ساتھ اس مشکل وقت میں کھڑے رہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.