جمعہ 19؍ذیقعد 1444ھ9؍جون 2023ء

ملک میں گدھوں کی تعداد مزید ایک لاکھ بڑھ گئی، اقتصادی سروے

ملک میں گدھوں کی تعداد مزید ایک لاکھ بڑھ گئی، جس کے بعد گدھوں کی مجموعی تعداد 58 لاکھ ہوگئی۔

اقتصادی سروے رپورٹ 23- 2022 کے مطابق ایک سال میں بھینسوں کی تعداد میں13 لاکھ کا اضافہ ہوا، ملک میں بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 37  لاکھ سے بڑھ کر 4 کروڑ 50 لاکھ ہوگئی۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ ملک 2017 میں مثبت سمت میں جا رہا تھا مگر چار سالہ اقتدار نے بری حالت کر دی۔

ایک سال میں بھیڑوں کی تعداد میں 4 لاکھ کا اضافہ ہوا، بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ 19 لاکھ سے 3 کروڑ 23 لاکھ ہو گئی۔

سروے کے مطابق بکریوں کی تعداد میں 22 لاکھ کا اضافہ ہوا، ملک میں بکریوں کی تعداد 8 کروڑ 25 لاکھ سے 8 کروڑ 47 لاکھ ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق گھوڑوں، اونٹوں اور خچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ اور خچروں کی تعداد 2 لاکھ برقرار رہی، جبکہ ملک میں اونٹوں کی تعداد 11 لاکھ پر برقرار رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.